Monday, 3 May 2021

میری طرف نہ دیکھ مگر رابطہ تو کر

 میری طرف نہ دیکھ مگر رابطہ تو کر

لینے کو تُو کسی کی خبر رابطہ تو کر

تو چھوڑ یہ محلہ یہ گلی بھی چھوڑ دے

آخر ہے تجھ کو کون سا ڈر رابطہ تو کر

اے آسماں کے چاند تُو روشن رہے سدا

بے شک نہ فرش پر تُو اتر، رابطہ تو کر

امجد نہ کر بھروسہ کسی بات پر مِری

مت حال پوچھ میرا مگر رابطہ تو کر


امجد علی

No comments:

Post a Comment