Wednesday, 2 June 2021

جاگتی آنکھ بھی خوابوں سے لپٹ جاتی ہے

 جاگتی آنکھ بھی خوابوں سے لپٹ جاتی ہے

یاد تیری مِرے لمحوں سے لپٹ جاتی ہے

ہے مِرے گاؤں کی مٹی کو محبت مجھ سے

چلنے لگتا ہوں تو پیروں سے لپٹ جاتی ہے

سچ ہے تنہائی نہیں دوست بنانی پڑتی

خود بخود درد کے ماروں سے لپٹ جاتی ہے

تیرے آ جانے سے بڑھ جاتی ہے گھر کی رونق

روشنی خود ہی چراغوں سے لپٹ جاتی ہے

تھام لیتا ہوں میں دامن جو تِری یادوں کا

زندگی خوب سہاروں سے لپٹ جاتی ہے

کون شہزاد پکارے ہے مجھے پیچھے سے

کس کی آواز ہے کانوں سے لپٹ جاتی ہے


شہزاد جاوید

No comments:

Post a Comment