Thursday, 17 June 2021

محبت ہی محبت ہے مرے چاروں طرف رقصاں

 محبت ہی محبت ہے 

مِرے چاروں طرف رقصاں 

مگر میں جب کبھی اس کے ذرا

ہمرقص ہوتی ہوں 

تو میرے پاؤں کی بیڑی

شکنجہ کَسنے لگتی ہے 

کوئی حسرت قفس میں بال کھولے 

رونے لگتی ہے 


صائمہ کامران

No comments:

Post a Comment