چڑیاں
ہم
نفیس پنجروں میں
خوب صورت چڑیاں پالتے ہیں
ان کی چہکار
ہمارے
بنجر پن کو شاداب کر دیتی ہے
ہم اپنے ہاتھوں سے
انہیں دانہ چگاتے ہیں
ہمارے لمس سے
محبت پھوٹتی ہے
ہمارے درمیان
بے پناہ یگانگت پھیلی ہوئی ہے
ہم
ان کے بغیر
زندہ رہنے کا سوچ بھی نہیں سکتے
اور
یہ جاننے کی
کبھی کوشش نہیں کرتے
چڑیاں
ہمارے بغیر زندہ رہنا چاہتی ہیں
مصطفیٰ ارباب
No comments:
Post a Comment