عارفانہ کلام منقبت سلام بر بی بی فاطمہ سلام اللہ علیھا
سرتاج تیرے حیدرِؑ کرار فاطمہؑ
بابا جہاں کے سرور و سردار فاطمہ
تفسیر تیری ذات ہے، قرآنِ پاک کی
ہے عین راہِ حق تِرا کردار فاطمہ
اللہ اور رسول بھی ہوتے ہیں مہرباں
جس پر شفیق ہو گئیں اک بار فاطمہ
بابا تو عین نور ہیں بیٹے بھی نور و نور
شوہر بھی تیرا پیکرِ انوار فاطمہ
کیونکر جھکے گا سر مِرا دنیا کے سامنے
قدموں میں تیرے ڈال دی دستار فاطمہ
کیونکر نہ مجھ پہ بارشیں ہوں گی عطاؤں کی
میں ہوں تمہاری آل کا حُبدار فاطمہ
باسط تمہاری شان میں لکھتا بھی کیا بھلا
لائق تمہارے نہ ہوئے اشعار فاطمہ
باسط علی حیدری
No comments:
Post a Comment