Monday, 11 October 2021

صحرا صحرا رات کریں ہم

صحرا صحرا رات کریں ہم

تنہائی کی بات کریں ہم

پتھر دل دُنیا پر آخر

کیوں ضائع جذبات کریں ہم

جب جی چاہے لوٹ مچا دیں

جب چاہے خیرات کریں ہم

اک دُوجے کے درد ٹٹولیں

کچھ باتیں بے بات کریں ہم

کس آنگن کو سُوکھا چھوڑیں

کس چھت پر برسات کریں ہم

آپ ہی بولیں، آپ کی خاطر

ایسا کیا حضرات کریں ہم

پرنالے بھی کُھل جائیں گے

پہلے کچھ برسات کریں ہم

ایک اکیلے، کیسا ہلا؟

آؤ مل کر ساتھ کریں ہم


کنچن ڈوبھال

No comments:

Post a Comment