Monday, 11 October 2021

بدلی ہوئی دلدار نظر دیکھ رہے ہیں

 بدلی ہوئی دل دار نظر دیکھ رہے ہیں 

دیکھی نہیں جاتی ہے مگر دیکھ رہے ہیں 

کچھ لوگوں کی نظروں میں مِری آبلہ پائی 

کچھ لوگ مِرا عزمِ سفر دیکھ رہے ہیں 

ہے سامنے ان کے میرے ہونٹوں پہ تبسم 

لیکن وہ مِرا دیدۂ تر دیکھ رہے ہیں 

یوں دیکھتے رہنے میں بصارت ہی گنوا دی 

پر اب بھی تِری راہگزر دیکھ رہے ہیں 

اک میں کہ فقط ان کی طرف دیکھ رہا ہوں 

اک وہ ہیں کہ رب جانے کدھر دیکھ رہے ہیں 

پہلے تو مِرے ہاتھ قلم کر دئیے اور اب 

حیرت سے مِرا کارِ ہنر دیکھ رہے ہیں 

ناصر تِرے شانوں پہ تِرے چاہنے والے 

یہ بھی تو غنیمت ہے کہ سر دیکھ رہے ہیں 


ناصر امروہوی

No comments:

Post a Comment