رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
ایک خوف و ہراس پانی میں
سارے منظر اداس پانی میں
بھول بیٹھا میں ذائقے سارے
کس قدر تھی مٹھاس پانی میں
جانے کس روز غرق ہو جائے
اس زمیں کی اساس پانی میں
ڈوبتے ہیں کبھی ابھرتے ہیں
سب دلیل و قیاس پانی میں
ندیم ماہر
No comments:
Post a Comment