میں چاہتی تھی
تم میری تصویر کی تعریف کرتے
جو میں نے خاص طور پر تمہارے لیے بنائی
اور پوچھتے کہ
تمہاری آنکھوں کے گرد حلقے گہرے کیوں ہوتے جا رہے ہیں
یا پھر مجھے بتاتے کہ
تمہاری باتیں اتنی سطحی کیوں ہوتی جا رہی ہیں
کہ تمہیں میرا حال جاننے کی بجائے
بلاؤز کا سائز جاننے میں زیادہ دلچسپی ہے
خوش بخت بانو
No comments:
Post a Comment