Thursday, 2 December 2021

وہ آ گئے ہیں تو زندگی کا نظام آسان ہو گیا ہے

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


وہﷺ آ گئے ہیں تو زندگی کا نظام آسان ہو گیا ہے

انہیؐ کے صدقے میں آدمی آپ اپنی پہچان ہو گیا ہے

جو انؐ کی سیرت میں ڈھل گیا ہے دلیل و برہان ہو گیا ہے

علیؓ و عثمانؓ بن گیا ہے، بلالؓ و سلمانؓ ہو گیا ہے

برس گئے ہیں وہ زندگی پر حقیقتوں کا سحاب بن کر

ہم اپنی ہستی سمجھ گئے ہیں خدا کا عرفان ہو گیا ہے

نہ کوئی کالا رہا نہ گورا، نہ کوئی ادنیٰ رہا نہ اعلیٰ

اضافتوں سے بلند و بالا وجودِ انسان ہو گیا ہے

جو انٰؐ سے منسوب ہو گئی ہے وہ بات ایمان بن گئی ہے

جو انؐ کے ہونٹوں پہ آ گیا ہے وہ لفظ قرآن ہو گیا ہے


سرو سہارنپوری

No comments:

Post a Comment