Wednesday, 1 December 2021

فلک کے نظارو زمیں کی بہارو سب عیدیں مناؤ حضور آ گئے ہیں

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


فلک کے نظارو زمیں کی بہارو سب عیدیں مناؤ حضورؐ آ گئے ہیں

اٹھو غم کے مارو چلو بے سہارو، خبر یہ سناؤ حضور آ گئے ہیں

انوکھا نرالا وہ ذیشان آیا، وہ سارے رسولوں کا سلطان آیا

ارے کج کلاہو، ارے بادشاہو، نگاہیں جھکاؤ حضور آ گئے ہیں

ہوا چار سُو رحمتوں کا بسیرا اجالا اجالا سویرا سویرا

حلیمہؑ کو پہنچی خبر آمنہؑ کی میرے گھر میں آؤ حضور آ گئے ہیں

ہواؤں میں جذبات ہیں مرحبا کے فضاؤں میں نغمات صلِ علیٰ کے

درودوں کے کجرے سلاموں کے تحفے غلامو سجاؤ حضور آ گئے ہیں

کہاں میں ظہوری کہاں ان کی باتیں کرم ہی کرم ہے یہ دن اور راتیں

جہاں پر بھی جاؤ دلوں کو جگاؤ یہی کہتے جاؤ حضور آ گئے ہیں


محمد علی ظہوری

No comments:

Post a Comment