Sunday, 2 January 2022

قرآن کی آیات کا رد ہے کہ نہیں ہے ( منقبت بر صحابۂ رسول)

منقبت بر صحابۂؓ رسولﷺ


قرآن کی آیات کا رد ہے کہ نہیں ہے؟

جو دشمنِ اصحابؓ ہے بد ہے کہ نہیں ہے

سرکارِ مدینہﷺ کی،۔ ابوبکرؓ و عمرؓ کی

جنت کی کیاری میں لحد ہے کہ نہیں ہے

چہرے پہ اتر آئی ہے کالک تِرے دل کی

یہ بغض صحابہؓ کی سند ہے کہ نہیں ہے

جو شخص علیؑ مولا کی بیعت کو نہ مانے

وہ ناقص و کم عقل و خرد ہے کہ نہیں ہے

اصحابِؓ نبی پاکؐ پہ شک کرتا ہے مُورکھ

یہ خامئ ایمان کی حد ہے کہ نہیں ہے

سب علم کے ہوتے ہوئے حق بات نہ کہنا

تحسین! یہ ظالم کی مدد ہے کہ نہیں ہے؟


یونس تحسین

No comments:

Post a Comment