Sunday, 20 March 2022

سیرت و کردار دیتے ہیں شہادت آپ کی

عارفانہ کلام نعتیہ کلام

 

سیرت و کردار دیتے ہیں شہادت آپﷺ کی

چار سُو تاباں جہاں میں ہے صداقت آپﷺ کی

زندگانی کا سلیقہ آپﷺ نے بتلا دیا

نوعِ انساں پر ہے بے پایاں عنایت آپﷺ کی

آپﷺ کے افکار تو قرآن کی تفسیر ہیں

باعثِ رحمت زمانے میں رسالت آپﷺ کی

ملتِ بیضا کی عظمت آپﷺ کی تعلیم میں

کامیابی کی دلالت ہے شریعت آپﷺ کی

جھولیاں بھرتے رہے محتاج بھی، مسکین بھی

باخدا اتنی فراواں تھی سخاوت آپﷺ کی

کاروانِ فکر کا جادہ جہان شوق میں

منزل مقصود کا رستہ ہدایت آپﷺ کی

کیسۂ دل میں چھپا لو گوہرؔ توحید کو

زندگانی کا اثاثہ یہ امانت آپﷺ کی


گوہر ملسیانی

No comments:

Post a Comment