Sunday, 3 April 2022

یاد کی خوشبو غموں کی شام کو سلگائے ہے

 یاد کی خوشبو غموں کی شام کو سُلگائے ہے

زندگی مجھ کو تیری زلفوں میں پھر الجھائے ہے

اب بھی سوچوں میں دمکتا ہے کوئی انجم مثال

اب بھی سانسوں کو کوئی مہتاب رُخ مہکائے ہے

ایک بار اور آ کے مِل اور عمر بھر تڑپا کے دیکھ

اک جھلک دِکھلا کے کب تک روح کو ترسائے ہے

دھڑکنوں میں روز ہی بُنتا رہوں اس کا خیال

گیت بن کے جو سدا ہونٹوں پہ سجتا جائے ہے

دور رِہ کر پاس ہے اور پاس رِہ کر دور ہے

زُلف بکھرے ہے کہیں آنچل کہیں لہرائے ہے


عطا شاد

No comments:

Post a Comment