دکھ کا باعث ہونا دکھ ہے
خود پر رو کے سونا دکھ ہے
جس تک رونے کو جاتے ہیں
گھر کا وہ اک کونا دکھ ہے
اس کو پانا دکھ تھا پھر بھی
پا کے اس کو کھونا دکھ ہے
ماں کے ہوتے دیواروں پر
سر رکھ رکھ کر رونا دکھ ہے
دل آزاری کا باعث ہوں
ایسے رشتے ڈھونا دکھ ہے
دکھ ہے تیرا کھو جانا اک
اور اک میرا ہونا دکھ ہے
سونیا کانجو
No comments:
Post a Comment