Thursday, 14 July 2022

کنوارہ جسم نہیں کنوارہ دل ہوتا ہے

 کنوارہ دل


جب وہ پہلی بار مجھ سے ملی 

تب اس کی عمر پندرہ برس تھی 

پھر ہم بچھڑ گئے 

دس برس بعد جب وہ میرے سامنے آئی

تب مجھ سے لپٹ کر کہنے لگی

دل کے سوا میرے جسم کا کوئی انگ کنوارہ نہیں

صرف ایک انقلابی ادیب جانتا ہے کہ 

کنوارہ جسم نہیں کنوارہ دل ہوتا ہے


اعجاز منگی

No comments:

Post a Comment