Wednesday, 17 August 2022

جہاں ان کا نقش قدم دیکھتے ہیں

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


جہاں انﷺ کا نقش قدم دیکھتے ہیں

وہاں سر زمانے کا دیکھتے ہیں

نہ منصب نہ جاہ و حشم دیکھتے ہیں

نبیﷺ کی نگاہِ کرم دیکھتے ہیں

رضائے نبیﷺ سے فقط ہے تعلق

خوشی دیکھتے ہیں نہ غم دیکھتے ہیں

نبیﷺ کے کرم کے جو قائل نہیں ہیں

زمانے کے جور و ستم دیکھتے ہیں

نبیﷺ کا ہے فیضان ہر وقت جاری

اثر جس کا ہم دم بدم دیکھتے ہیں

تصور میں ابروئے حضرتؐ کے عارف

ہم ہر روز طاقِ حرم دیکھتے ہیں


وحیدالقادری عارف

No comments:

Post a Comment