Sunday, 18 September 2022

مجھے درد دل کا پتہ نہ تھا مجھے آپ کس لیے مل گئے

 فلمی گیت 


مجھے درد دل کا پتہ نہ تھا 

مجھے آپ کس لیے مل گئے 

میں اکیلے یوں ہی مزے میں تھا 

مجھے آپ کس لیے مل گئے


یوں ہی اپنے اپنے سفر میں گم 

کہیں دور میں کہیں دور تم 

چلے جا رہے تھے جدا جدا 

مجھے آپ کس لیے مل گئے 

مجھے درد دل کا پتہ نہ تھا 

مجھے آپ کس لیے مل گئے


نہ میں چاند ہوں کسی شام کا 

نہ چراغ ہوں کسی بام کا 

میں تو راستے کا ہوں اک دیا 

مجھے آپ کس لیے مل گئے 

مجھے درد دل کا پتہ نہ تھا 

مجھے آپ کس لیے مل گئے


مجروح سلطانپوری

No comments:

Post a Comment