Monday, 3 October 2022

سنو ناں بابا چلے بھی آؤ غصہ چھوڑو مان جاؤ

 سنو ناں بابا


لاڈو رانی کی ایک کردار کا اپنے بابا کے نام خط


چلے بھی آؤ

غصہ چھوڑو

مان جاؤ

میری اکھڑتی ہوئی یہ سانسیں

تمہاری معافی کی منتظر ہیں

یہ پتھرائی ہوئی سی آنکھیں

تمہارے رستے کو تک رہی ہیں

سنو ناں بابا

اے بابا جانی

بس یہ آخری صدا ہے

آپ سے اک التجا ہے

اے میرے بابا

چلے بھی آؤ

میرے سر پہ ہاتھ پھیرو

میرے ماتھے پہ بوسہ دے دو

میری آنکھوں پہ ہاتھ رکھ کر

اس محبت کا مان رکھ لو

سنو ناں بابا

چلے بھی آؤ

غصہ چھوڑو

مان جاؤ

سنو ناں بابا، سنو ناں بابا


ثمین بلوچ 

No comments:

Post a Comment