عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
منقبت بر مولا علیؑ
کیوں عقیدت سے نا میرا دل پکارے یا علیؑ
جس کے ہیں مولا محمدؐ اس کے ہیں مولا علیؑ
جس گھڑی اللہ کے گھر میں ہوئے پیدا علیؑ
ذرّہ ذرّہ با ادب ہو کر پکارا یا علیؑ
بے نظیر ان کی شجاعت بے مثال ان کی سخا
ہے محمدﷺ کا یہ نعرہ لا فتیٰ الا علیؑ
مرحب و عنتر گرے جس کے خدائی زور سے
مردِ حق، شیرِ خدا، خیبر کشا، مولا علیؑ
جان و دل سے تھے عزیز، اللہ کے محبوب کو
شبرؑ و شبیرؑ، حضرت فاطمہؑ زہراؑ علیؑ
شاہِ مرداں، قوتِ بازو رسول اللہﷺ کی
کیوں بھلا ہوتے کسی میدان میں پسپا علیؑ
جن کے چہرے کی زیارت کرنا عبادت ہے نصیر
وہ حدیثِ مصطفیٰﷺ کی رو سے ہیں مولا علیؑ
سید نصیرالدین نصیر
No comments:
Post a Comment