Thursday, 11 May 2023

وہی ہے شمس وہی چاند اور تارا بس

وہی ہے شمس وہی چاند اور تارا بس

ہے مدتوں سے فقط ایک ہی نظارا بس

فنا تو مجھ کو مِری موت بھی نہ کر پائی

لباس خاک مِرا اس نے ہے اتارا بس

پتا نہیں تھا یہ رکھا تھا جب قدم میں نے

کہ راہِ عشق میں ہوتا ہے بس خسارا بس

خلاف جس کے تھا اس نے بھی داد دی مجھ کو

تھا لفظ لفظ مِرا شعر استعارا بس

تھی لوحِ دل پہ غزل میری پہلے سے موجود

اک ایک شعر کو قرطاس پر اتارا بس

نظر میں کوئی بھی تصویر تھی نہیں موجود

خدا کو میں نے نمازوں میں ہے پکارا بس

وہی تو ایک سمیع و بصیر ہے دانش

مصیبتوں میں اسی کو سدا پکارا بس


امتیاز دانش ندوی

No comments:

Post a Comment