عارفانہ کلام حمد نعت مقبت
ہر چیز سے عزیز ہے عزت رسولﷺ کی
نامُوس پر نثار ہے امت رسولﷺ کی
ویسے ہی تابناک نہیں چرخ کے رتن
شمس و قمر نے کی ہے اطاعت رسولﷺ کی
وہ بادشاہِ شہرِ سخن ہے یقین سے
حصے میں جس کے آئی ہے مِدحت رسولﷺ کی
ہر ذرہ کائنات کا ہو جائے مقتدی
ہے ایسی دل پذیر تلاوت رسولﷺ کی
سینوں کو نورِ حق سے بھرے اس کی اک شُعاع
راہِ خدا میں شمع، محبت رسولﷺ کی
رہ جائے گی دھری کی دھری ساری بھاگ دوڑ
فرحان کام آئے گی سیرت رسولﷺ کی
فرحان عباس بابر
No comments:
Post a Comment