Friday, 12 May 2023

رحمت دو جہاں اے حبیب خدا

 عارفانہ کلام حمد نعت مقبت


رحمتِ دو جہاں اے حبیبِ خداﷺ

مصطفیٰ مصطفیٰؐ، مصطفیٰؐ مصطفیٰؐ

آپﷺ کا نام سنتے ہی پڑھنے لگا

جذب و مستی میں دل میرا صلِ علیٰؐ

ظلمتوں سے نکالا ہمیں آپﷺ نے

آپﷺ نورِ خدا، آپﷺ نورِ ہُدیٰؐ

آپﷺ نے دینِ حق کو مکمل کیا

خاتم الانبیاءﷺ، خاتم الانبیاءﷺ

دہر میں آپﷺ کی رہ پہ جو بھی چلا

آپﷺ اس کی کریں گے یقیناً شفاء

غم میں امت کی روتے رہے عمر بھر

آپ خیر الوریٰﷺ،آپ خیر الوریٰ

آپﷺ آئے چمن میں بہار آ گئی

آپﷺ کے دم سے دنیا میں پھیلی ضیاء

ہادئ انس و جاں، حامئ بے کساں

آپﷺ اللہ کی ہیں اک احسن عطا

آپﷺ بِن تو مکمل نہیں دین بھی

لاکھ کرتا رہے کوئی ذکرِ خدا

اتباع آپﷺ کا میں ہمیشہ کروں

ہے خدا سے یہی بس مِری التجا


عاکف غنی

No comments:

Post a Comment