Wednesday, 5 July 2023

کبھی رفو کے لیے اور کبھی کشاں کے لیے

 کبھی رفُو کے لیے اور کبھی کشاں کے لیے

ملا ہوں سارے طبیبوں سے اپنے ٹانکے لیے

یہ جانتا ہوں فقط موت ہے مِری منزل

تڑپ رہا ہوں مگر میں کہاں کہاں کے لیے

سو ایکتا نے بچایا ہوا ہے مجھ تجھ کو

سِناں کماں کے لیے ہے کماں سِناں کے لیے

وہی تو سوچیں گے آئندگان میرے لیے

جو بات سوچتا رہتا ہوں رفتگاں کے لیے

ظہور! یار تو با احمقاں نیاز مکن

"جہاں ہے تیرے لیے تُو نہیں جہاں کے لیے"


ظہور منہاس

No comments:

Post a Comment