Monday, 3 July 2023

ہے جبریل در کا غلام اللہ اللہ

 عارفانہ کلام حمد نعت مقبت


ہے جبریل در کا غلام اللہ اللہ

نبوت کا یہ اہتمام اللہ اللہ

یہ شانِ فصاحت، یہ آیاتِ مصحف

کلیم اللہ اللہ،۔ کلام اللہ اللہ

ہوئے نذر شانِ جہاں رسالت

یہ بختِ درود و سلام اللہ اللہ

اب مصطفیٰؐ پر یہ اسرار وحدت

یہ بادہ، یہ مینا، یہ جام اللہ اللہ

یہ ملت کی شیرازہ بندی کا آئین

یہ تنظمیمِ دیں کا نظام اللہ اللہ


عرش ملسیانی

No comments:

Post a Comment