Tuesday, 10 October 2023

حاصل ہے وہ دولت کہ زمانے میں غنی ہوں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


حاصل ہے وہ دولت کہ زمانے میں غنی ہوں

شیدا ہوں نبیﷺ کا میں 'اویسِ قرنی' ہوں

مدّاح رسولِ عربیﷺ کی ہوں ازل سے

بلبل ہے فدا جس پہ وہ مرغِ چمنی ہوں

اے جذبِ دلِ زار دکھا شہرِ مدینہ

مدت سے میں مشتاقِ غریب الوطنی ہوں

مکہ میں رہوں گی کبھی طیبہ میں رہوں گی

تا فخر ہو اس کا کہ میں مکّی مدنی ہوں

عزت نہ کریں عرش پہ کیوں میری ملائک

شیدائی محمدﷺ کی میں اللہ غنی ہوں


راضیہ جمیلہ خاتون

No comments:

Post a Comment