Tuesday, 10 October 2023

نہ بجھیں دیے عمل کے یہ دیار مصطفیٰ ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


نہ بُجھیں دِیے عمل کے، یہ دیارِ مصطفیٰﷺ ہے

دلِ مضطرب سنبھل کے، یہ دیارِ مصطفیٰؐ ہے

یہ ہجومِ جاں نثاران یوں ہی تا ابد رہے گا

یہاں رنگ ہیں ازل کے یہ دیارِ مصطفیٰؐ ہے

کسی طور بھی جناں سے کوئی کم نہیں ہے گوشہ

کہیں بیٹھ جاؤ چل کے، یہ دیارِ مصطفیٰؐ ہے

عرض حال دل کا ہے زباں سے کیا تعلق

یہاں صرف آنکھ چھلکے یہ دیار مصطفیٰؐ ہے

جس نے مانگنا ہو مانگے وہ دعائیں زندگی کی

یہاں تذکرے اجل کے، یہ دیار مصطفیٰؐ ہے

میرے دوش پر تھے کتنے ابھی بوجھ لغزشوں کے

یہاں آ کے ہو گئے ہلکے، یہ دیارِ مصطفیٰؐ ہے

ہے قدم قدم پہ لازم یہاں احتیاط اعجاز

چلے سانس ادب میں ڈھل کے دیارِ مصطفیٰؐ ہے


اعجاز رحمانی

No comments:

Post a Comment