کی مے سے ہزار بار توبہ
رہتی نہیں برقرار توبہ
تم مے سے کرو ہزار بار توبہ
تم سے یہ نبھے قرار توبہ
بندوں کو گنہ تباہ کرتے
ہوتی نہ جو غمگسار توبہ
ہوتی ہے بہار میں معطل
کرتے ہیں جو میگسار توبہ
مقبول ہو کیوں نہ گر کریں ہم
با دیدۂ اشکبار توبہ
ہو گی کبھی مشرقی نہ قبول
پیری میں کرو ہزار توبہ
سردار گنڈا سنگھ مشرقی
No comments:
Post a Comment