ساحل پر
اب تو نظروں سے چُھپ چکا ہے جہاز
اُڑ رہا ہے اُفق کے پار دُھواں
اب وہ آئیں نہ آئیں کیا معلوم
جانے والوں کا اعتبار کہاں
وقتِ رُخصت وہ رو دیے ہیں جب
مُسکرا کر کہا تھا، غم نہ کرو
تم بہت جلد لوٹ آؤ گے
لیکن اب جبکہ رو رہا ہوں میں
آ کے ڈھارس مری بندھائے کون
وہ مجھے چھوڑ جائیں، ناممکن
وہ چلے بھی گئے، بتائے کون
ابن انشا
No comments:
Post a Comment