Friday, 14 November 2014

کیا جانئے عاشق ہے کہ محبوب کوئی ہے

کیا جانیے عاشق ہے کہ محبوب کوئی ہے
اِس دل کے در و بام سے منسوب کوئی ہے
آرام کہاں عشق و عبادت میں بھی دل کو
بُت کوئی مقابل ہے، تو مطلوب کوئی ہے
کیا کم ہے تعلق کے اس آشوب میں رہ کر
ہم جیسے خرابوں سے بھی منسوب کوئی ہے
پھر درپئے آزار ہیں فرقت کی ہوائیں
پھر بامِ شبِ ہجر پہ مصلوب کوئی ہے
تحریر بھی تصویر بنا دیتی ہے اس کی
ہاتھوں کی لکیروں سے جو منسوب کوئی ہے
پھرتے ہیں سعیدؔ اور سخنور یہاں کتنے
کب تجھ سا مگر صاحبِ اسلوب کوئی ہے

سعید خان

No comments:

Post a Comment