ترانہ
اردو کی اڑے خوشبو
یہ جامعۂ زبانِ اردو
زبانِ اردو کا آشیاں ہے
کلام سارے ہیں درج روح میں
یہ علم کا شہر گھر ہے میرا
مِرا مدرسہ مِرا وطن ہے
تعلیم کا موسم ہے
تہذیب کی فصلیں ہیں
ہم روشنی کرتے ہیں
سورج کی نسلیں ہیں
اردو کی اڑے خوشبو
یہ جامعۂ زبانِ اردو
گلزار
No comments:
Post a Comment