Monday, 4 January 2016

کعبے کی سمت جا کے مرا دھيان پھر گيا

کعبے کی سمت جا کے مِرا دھيان پھر گيا
اس بت کو ديکھتے ہی بس ايمان پھر گيا
محشر میں داد خواہ جو اے دل نہ تو ہوا
تو جان لے يہ باتھ سے ميرا پھر گيا
چھپ کر کہاں گئے تھے وہ شب کو کہ ميرے گھر
سو بار آ کے ان کا نگہبان پھر گيا
رونق جو آ گئی پسينے سے موت کے 
پانی تِرے مريض پر اک آن پھر گيا
گريے نے ايک دم ميں بنا دی وہ گھر کی شکل
ميری نظر ميں صاف بيابان پھر گيا 
لائے تھے کوئے يار سے ہم داغؔ کو ابھی
لو اس کی موت آئی وہ نادان پھر گيا​

داغ دہلوی

No comments:

Post a Comment