خود شناسی سی خود شناسی ہے
بھاری بوٹوں میں اگنے والے پودے
پھول دیتے ہیں مگر بے رنگ
جن پر تتلیاں نہیں
مکھیاں بھنبھناتی ہیں
باس
دور اندر تک اتر جانے والی
کچے چَم ایسی
مگر کیا افتخار ہے، کیا ایقان ہے
کہ جب سے وہ پھول پھل پر آئے ہیں
انہوں نے چَم کی بُو ہی مُکا دی ہے
پھول دیتے ہیں مگر بے رنگ
جن پر تتلیاں نہیں
مکھیاں بھنبھناتی ہیں
باس
دور اندر تک اتر جانے والی
کچے چَم ایسی
مگر کیا افتخار ہے، کیا ایقان ہے
کہ جب سے وہ پھول پھل پر آئے ہیں
انہوں نے چَم کی بُو ہی مُکا دی ہے
ظہیر پراچہ
چَم بمعنی جانور کی کھال، چمڑا
No comments:
Post a Comment