Saturday, 14 January 2017

عشق میں تیرے کوہ غم سر پر لیا جو ہو سو ہو

عشق میں تیرے کوہِ غم، سر پر لیا، جو ہو سو ہو
عیش و نشاط زندگی، چھوڑ دیا، جو ہو سو ہو
مجھ سے مریض کو طبیب، ہاتھ تو اپنا مت لگا
اس کو خدا پہ چھوڑ دے، بہرِ خدا جو ہو سو ہو
عقل کے مدرسے اٹھ، عشق کے مۓ کدے میں آ
جامِ فنا و بے خودی، اب تو پیا، جو ہو سو ہو
ہجر کی جو مصیبتیں، عرض کیں اس کے رو برو
ناز و انداز سے مسکرا کے، کہنے لگا جو ہو سو ہو
ہستی کے اس سراب میں، رات کی رات بس رہے
صبح دم ہوا نمو، پاؤں اٹھا، جو ہو سو ہو
دنیا کے نیک و بد سے کام، ہم کو نیاؔز کچھ نہیں
آپ سے جو گزر گیا، اسے کیا، جو ہو سو ہو

شاہ نیاز بریلوی

No comments:

Post a Comment