Saturday, 14 January 2017

کون آیا مرے پہلو میں یہ خواب آلودہ

کون آیا مِرے پہلو میں یہ خواب آلودہ
زلف برہم زدہ و چشم حجاب آلودہ
کس نے پہلو میں بٹھایا مجھے شرما کر
کس کے ہاتھوں میں لرزش یہ حجاب آلودہ
کس کے ملبوس سے آتی ہے حنا کی خوشبو
کس کے ہر سانس کی جنبش ہے گلاب آلودہ
پھر ہم آغوشی کے موسم نے بکھیرے گیسو
پھر فضائیں نظر آتی ہیں سحاب آلودہ

اختر شیرانی

No comments:

Post a Comment