فلمی گیت
جگر کی آگ سے اس گھر کو جلتا دیکھتے جاؤ
مٹی جاتی ہے ارمانوں کی دنیا دیکھتے جاؤ
جگر کی آگ
بہا کر لے چلی ہیں غم کی موجیں دل کی کشتی کو
مٹی جاتی ہے ارمانوں کی دنیا دیکھتے جاؤ
جگر کی آگ
لگی ہے آگ دل میں آنکھ سے آنسو برستے ہیں
بھری برسات میں اس گھر کو جلتا دیکھتے جاؤ
مٹی جاتی ہے ارمانوں کی دنیا دیکھتے جاؤ
جگر کی آگ
اسی دن کے لیے بولو تمہیں کیا، ہم نے چاہا تھا
کہ ہم برباد ہوں اور تم تماشا دیکھتے جاؤ
مٹی جاتی ہے ارمانوں کی دنیا دیکھتے جاؤ
جگر کی آگ
مشیر کاظمی
No comments:
Post a Comment