Wednesday, 13 January 2021

کہ ساتھ رہنے میں محبت کی بڑی رسوائی ہے

 چاند سورج کی طرح تو دور رہتا ہے مگر 

قلب و جاں میں تیرے دم سے روشنی سی چھائی ہے

کیسے بن جاتا ہے پل میں اک جنم کا واسطہ

تم سے مل کر جانِ جاں یہ بات سمجھ میں آئی ہے 

کِھل اٹھتا ہے من میرا جب پیار سے کہتا ہے وہ

میری دنیا اک تیری مُسکان میں سمائی ہے

کیا کریں مجبور ہیں جو پیار سے ہم دور ہیں 

کہ ساتھ رہنے میں محبت کی بڑی رسوائی ہے 


تاشفین فاروقی

No comments:

Post a Comment