بے خلل بے شور رُت کی جب کہانی سوچنا
زندگی پر موت کی بھی مہربانی سوچنا
شب کے آوارہ ہنر میں گنگنانا چاندنی
دھوپ کی صناعیوں میں سائبانی سوچنا
در بہ در صحرا نوردوں کی نظر میں جرم ہے
تشنگی کی آخری منزل پہ پانی سوچنا
ہر قدم پر جبر پرور حادثے موجود ہیں
سانس کی ہر رہگزر ہے امتحانی سوچنا
اس قدر عباس مثبت سوچ ہونی چاہیے
مات کھا کر بھی مسلسل کامرانی سوچنا
حیدر عباس
No comments:
Post a Comment