Wednesday, 6 January 2021

عارضی کیا ہے دائمی کیا ہے

 عارضی کیا ہے، دائمی کیا ہے

اس میں جھگڑے کی بات ہی کیا ہے

میری آنکھوں میں آ گئے تھے اشک

اس نے پوچھا تھا جب خوشی کیا ہے

سال پچپن گزارنے کے بعد

سوچتا ہوں کہ زندگی کیا ہے

اپنی مرضی سے ہِل نہیں سکتا

ایک پُتلا ہے، آدمی کیا ہے

کھیل ہے صرف چار سانسوں کا

دلبری کیا ہے، دل لگی کیا ہے

روشنی کے سفیر ہو، لیکن

یہ تو بتلاؤ آگہی کیا ہے؟

جو بھی، جیسا بھی، سامنے ہے امین

ہاتھ کنگن کو آرسی کیا ہے


امین اوڈیرائی

No comments:

Post a Comment