Wednesday, 6 January 2021

میں تمہیں یاد آ گیا تو پھر

 میں تمہارے بغیر زندہ ہوں

مجھ کو یہ دھیان آ گیا تو پھر

زندگی مختلف ہے جینے سے

فرق کوئی بتا گیا تو پھر

تم مجھے بھول جاؤ گے لیکن

میں تمہیں یاد آ گیا تو پھر

ہاتھ میرے ہیں سرسراہٹ میں

ہاتھ کوئی چھُڑا گیا تو پھر


کاظم حسین کاظم

No comments:

Post a Comment