Friday, 26 March 2021

حوصلہ وہ کہاں سے لاتے ہیں

 حوصلہ وہ کہاں سے لاتے ہیں 

پیڑ پتوں کو جب گِراتے ہیں

فرق پڑتا نہیں کسی کو یہاں

شور ایسے ہی ہم مچاتے ہیں

یہ تو تکمیل کی نشانی ہے

موت یوں ہی نہیں بُلاتے ہیں

وہ ہمیں دیکھتا ہی رہتا ہے 

اس لیے جان ہم چھُڑاتے ہیں

دیکھ توحید بزدلی کی حد 

سائے پر گولیاں چلاتے ہیں


توحید زیب

No comments:

Post a Comment