Friday, 2 April 2021

طے اپنی قید کی میعاد کرتے جائیں گے

 طے اپنی قید کی میعاد کرتے جائیں گے

اداس رُت میں تجھے یاد کرتے جائیں گے

ہم اس طرح سے بٹائیں گے ہاتھ دنیا کا

کچھ ایک غم نئے ایجاد کرتے جائیں گے

جگہ جگہ پہ بکھریں گے ہم صدائیں اور

خموش رات کو برباد کرتے جائیں گے

مِلا اشک و لہو کی نمی کو آپس میں

سرابِ شہر میں آباد کرتے جائیں گے


پوجا بھاٹیہ

No comments:

Post a Comment