Saturday, 19 June 2021

زخم گنتے رہے اور زخم اٹھاتے رہے ہم

 زخم گنتے رہے اور زخم اٹھاتے رہے ہم

زندگی پھر بھی سہولت سے بِتاتے رہے ہم

لذتِ غم میں پذیرائیِ فن تک نہ ملی

شعر دیوار پہ لکھ لکھ کے مٹاتے رہے ہم

آنکھ لگتے ہی قفس میں شبِ ہجراں کی میاں

دو گھڑی ہی سہی پر ناچتے گاتے رہے ہم

اس نے اک بار کہا تھا یہاں سے جائیں آپ

پھر خدا جانتا ہے جان سے جاتے رہے ہم

آج اُدھر رنجِ تغافل میں تڑپتے رہے وہ

اور اِدھر ہجر کی لذت کو مناتے رہے ہم

رندِ محرومِ محبت کی خدا خیر کرے

نامراد آدمی کو کام میں لاتے رہے ہم


دانیال رند

No comments:

Post a Comment