رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
دیکھ لینا تمہارا کافی ہے
مجھ کو اتنا اشارا کافی ہے
تیری امید کا شب غم میں
جلتا بجھتا ستارا کافی ہے
تُو نے پھر بھی نہیں سنی آواز
میں نے تجھ کو پکارا کافی ہے
خود کشی کے لیے مجھے مریم
ایک اس کا خسارا کافی ہے
مریم ناز
No comments:
Post a Comment