Sunday, 19 September 2021

زیادہ سوچنے والے تجھے پتہ نہیں ہے

 زیادہ سوچنے والے تجھے پتہ نہیں ہے 

جو تجھ کو سینے لگاتا ہے وہ تِرا نہیں ہے 

وہاں پہ ہم بھی ہیں موجود ڈھونڈنے والی 

سو تیرے دل میں اکیلا تِرا خدا نہیں ہے 

تمہیں پتہ ہے کہ تم کس لیے ہوئے ہو ذلیل

تمہارے پاس کوئی اپنا نظریہ نہیں ہے 

ہیں بد دماغ مِرے سارے دوست میری طرح 

کوئی بھی دنیا کے بارے میں سوچتا نہیں ہے

تُو اس کے پاس کبھی جا کے تھوڑا وقت گزار 

کہ جتنا تُو نے سنا اُتنا وہ برا نہیں ہے 

اے لڑکی تجھ کو بھلا مجھ میں کیا نظر آیا

وقار خام صفت تیرے کام کا نہیں ہے 


وقار خان

No comments:

Post a Comment