Saturday, 1 January 2022

خدا سے اپنا تعلق عجیب رہا ہے

 خدا سے اپنا تعلق عجیب رہا ہے


میں مصور ہوتا تو اس تعلق کو ضرور پینٹ کرتا

ایک پینٹنگ بناتا

جس میں کسی شاخ پہ کوئی پنچھی بیٹھا ہوتا

اور ایک شکاری اس کا نشانہ لیے کھڑا ہوتا

اور ایک رہگیر دم سادھے یہ سب دیکھ رہا ہوتا

میں ہرگز یہ واضح نہ کرتا

کہ میں کون ہوں؟

نشانہ باندھا ہوا شکاری؟

یا شاخ پہ بیٹھا پنچھی؟

یا دم سادھے کھڑا سب دیکھتا ہوا رہگیر؟

میں ہرگز یہ واضح نا کرتا

کہ خدا کون ہے؟

نشانہ باندھا ہوا شکاری؟

یا شاخ پہ بیٹھا پنچھی؟

یا دم سادھے کھڑا سب دیکھتا ہوا رہگیر؟


کاشف شاہ

No comments:

Post a Comment