فلمی گیت
یہ پردہ ہٹا دو زرا مکھڑا دکھا دو
ہم پیار کرنے والے ہیں کوئی غیر نہیں
ہم تم پہ مرنے والے ہیں کوئی غیر نہیں
او مجنوں کے نانا میرے پیچھے نہ آنا
جا پیار کرنے والے تیری خیر نہیں
ہم تم پہ مرنے والے ہیں کوئی غیر نہیں
یہ پردہ ہٹا دو
ایک تو صورت پیاری اوپر سے غصے کی لالی
بچنا اے دل آج ہے کوئی بجلی گرنے والی
یہ بجلی گری تو تمہیں پر گرے گی
جا پیار کرنے والے تیری خیر نہیں
ہم تم پہ مرنے والے ہیں کوئی غیر نہیں
یہ پردہ ہٹا دو
شکر کرو کے پڑے نہیں ہیں میرے ماں کے ڈنڈے
ایک ہاتھ میں ہو جاتے ارمان تمہارے ٹھنڈے
ماں کو بھی سمجھا دو بس اتنا بتا دو
ہم پیار کرنے والے ہیں کوئی غیر نہیں
ہم تم پہ مرنے والے ہیں کوئی غیر نہیں
یہ پردہ ہٹا دو
جہاں ملے دو جوان نظر ہوتی تکرار وہیں ہے
دل پر رکھ کر ہاتھ یہ کہہ دو ہم سے پیار نہیں ہے
دل کی باتیں دل والے نظروں سے ہی پہچانتے
لیکن کچھ ایسے ہیں اناری جو یہ بھی نہ جانتے
یہ پہلے بتاتے بارت لے کے آتے
ہم پیار کرنے والے ہیں کوئی غیر نہیں
ہم تم پہ مرنے والے ہیں کوئی غیر نہیں
یہ پردہ ہٹا دو
پریم دھون
No comments:
Post a Comment