Friday, 5 May 2023

ہو محمد سے وفا تو زندگی بن جائے گی

 عارفانہ کلام حمد نعت مقبت


ہو محمدﷺ سے وفا تو زندگی بن جائے گی

دل میں ہو حب خدا تو بندگی بن جائے گی

اک خزانہ ساتھ لے کر ماہ رمضان آ گیا

رحمتوں، بخشش، عنایت کی لڑی بن جائے گی

مشکلوں میں حوصلہ رکھو نہ گھبراؤ ذرا

مانگئے دل سے دعا بگڑی ہوئی بن جائے گی

شکر سے سحری کرو ڈرتے رہو اللہ سے

اور کرو افطار برکت کی جھڑی بن جائے گی

فاطمہ مولا کے صدقے مانگ لو تم بھی دعا

بات جو بگڑی ہوئی ہے وہ تِری بن جائے گی


فاطمہ رضوی

No comments:

Post a Comment