Sunday, 14 May 2023

دکھ کے لمحوں میں مرا ایک سہارا ماں ہے

 ماؤں کے عالمی دن پر


دکھ کے لمحوں میں مِرا ایک سہارا ماں ہے

میں اگر ڈوبتی کشتی ہوں کنارہ ماں ہے

اس کے قدموں میں جو جنت ہے تو مطلب یہ ہے

آسمانوں سے جسے رب نے اتارا ماں ہے

خوشبو ایسی کہ مِری روح تلک مہکی ہے

روشنی ایسی کہ بس نور کا دھارا ماں ہے

تپتے صحراؤں میں کس طرح بھٹک سکتی ہوں

مجھ کو جو راہ دکھائے وہ ستارہ ماں ہے

اس کے ہر دکھ کو میں لفظوں میں سموتی کیسے

میں نے اشکوں سے بس اک لفظ ابھارا ماں ہے

سب نے پوچھا کہ بھنور سے تُو بچے گی کیسے

میں نے بے ساختہ نجمہ یہ پکارا؛ ماں ہے


نجمہ شاہین کھوسہ

No comments:

Post a Comment