آپ کے آنے سے اک ایسی فضا بنتی ہے
ہم جہاں سانس بھی کھینچیں تو ہوا بنتی ہے
ویسے جنت سے بڑا دل تو نہیں ہے اس کا
لیکن اس میں مِرے جیسوں کی جگہ بنتی ہے
جو تمہیں چھوڑ دیں پھر چھوڑ دے دنیا ان کو
ایسے لوگوں کے لیے ایسی سزا بنتی ہے
نہ دواؤں میں اثر ہے نہ دلاسوں میں کمی
ایسی بگڑی ہے کہ اب صرف دعا بنتی ہے
شہباز مہتر
No comments:
Post a Comment